مردان :سکھ میاں بیوی کا قتل کیس حل ،پولیس اہلکار ملزم نکلا
مردان (مانیٹرنگ ڈیسک) مردان میں گورو دوارے میں معمر سکھ میاں بیوی کے قتل کا کیس حل کرلیا گیا۔
ملزم پولیس اہلکار نکلا جو تین سال قبل اسی گورودوارے پر 15 ماہ سکیورٹی ڈیوٹی کرچکا تھا ،ملزم کو گرفتار کر لیا گیا ، ضلعی پولیس افسر مسعود بنگش نے پریس کانفرنس میں بتایا کہ ملزم شیر شاہ نے ذاتی سوچ اور سخت نظریات کی بنیاد پر 70 سالہ جگنات سنگھ اور ان کی 69 سالہ اہلیہ کو قتل کیا۔