لاہور ایئر پورٹ پر انسانی سمگلنگ کی کوشش ، 5 مسافر آف لوڈ

لاہور ایئر پورٹ پر انسانی سمگلنگ کی کوشش ، 5 مسافر آف لوڈ

ایف آئی اے کو ایک مسافر کی جانچ کے دوران دوسروں کی نشاندہی ہوئی شیخوپورہ میں بھی کارروائی، ویزا فراڈ میں ملوث سمگلر مصدق حسین گرفتار

لاہور (اپنے کامرس رپورٹر سے )لاہور ایئرپورٹ پر انسانی سمگلنگ کی کوشش ناکام، 5 مسافر آف لوڈکر دیئے گئے ۔ ایف آئی اے امیگریشن لاہور نے ملائشیا کے راستے مشرقی تیمور اور نیوزی لینڈ سمگلنگ کا منصوبہ بے نقاب کردیا، ایئرپورٹ پر ایک مسافر سے جانچ پڑتال کے دوران اسی نیٹ ورک سے جڑے مزید 4 مسافروں کی نشاندہی ہوئی۔ایف آئی اے حکام کے مطابق تحقیقات میں ملائشیا میں انسانی سمگلنگ نیٹ ورک چلانے کا انکشاف ہوا،غیر قانونی ہجرت کی مد میں ہر مسافر سے 50 لاکھ روپے وصول کئے گئے ، تمام مسافروں کو آف لوڈ کر کے مزید کارروائی کیلئے انسدادِ انسانی سمگلنگ سرکل ایف آئی اے لاہور منتقل کر دیا گیا۔دریں اثنا ایف آئی اے انسداد انسانی سمگلنگ سرکل لاہور نے شیخوپورہ میں کارروائی کرتے ہوئے ویزا فراڈ میں ملوث انسانی سمگلر مصدق حسین کو گرفتار کر لیا ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں