پاکستان سنگل ونڈو کیلئے ایشیا پیسفک ٹریڈ فیسیلی ٹیشن انوویشن ایوارڈ

پاکستان سنگل ونڈو کیلئے ایشیا پیسفک ٹریڈ فیسیلی ٹیشن انوویشن ایوارڈ

یہ اعزاز اے ڈی بی اور ایسکیپ کے اشتراک سے پیپر لیس ٹریڈ ویک کے دوران دیا گیا پاکستان کاانٹیگریٹڈ رسک مینجمنٹ سسٹم سرحد پار تجارت میں جدت کی بہترین مثال قرار

اسلام آباد(خصوصی نیوز رپورٹر)پاکستان نے عالمی سطح پر ایک اور اہم اعزاز اپنے نام کر لیا۔پاکستان سنگل ونڈو کو ایشیا پیسفک ٹریڈ فیسیلی ٹیشن انوویشن ایوارڈ 2026 سے نوازا گیا ہے ۔ یہ اعزاز بنکاک میں ایشیائی ترقیاتی بینک اور اقوام متحدہ کے ادارے ایسکیپ کے اشتراک سے منعقدہ پیپر لیس ٹریڈ ویک کے دوران دیا گیا، جہاں پاکستان کے انٹیگریٹڈ رسک مینجمنٹ سسٹم کو سرحد پار تجارت میں جدت کی بہترین مثال قرار دیا گیا۔پاکستان سنگل ونڈو کو یہ عالمی اعزاز انٹیگریٹڈ رسک مینجمنٹ سسٹم (آئی آر ایم ایس)کی کامیاب تیاری اور نفاذ پر ملا۔

یہ نظام مصنوعی ذہانت (AI)اور جدید تجزیاتی ماڈلز کی مدد سے درآمدی اور برآمدی سامان کا جائزہ لیتا ہے اور خودکار طریقے سے کلیئرنس کے مراحل طے کرتا ہے ۔آئی آر ایم ایس فوری طور پر زیادہ خطرے والے کارگو کی متعلقہ افسران کو نشاندہی کرتا ہے جبکہ کم خطرے والی جائز تجارت کو بلا تاخیر کلیئرنس کی سہولت فراہم کرتا ہے۔ اس سے تجارتی عمل مزید تیز، شفاف اور مؤثر ہو گیا ہے۔ سید آفتاب حیدر چیف ایگزیکٹو آفیسر پاکستان سنگل ونڈو نے کہا یہ اعزاز نہ صرف پاکستان سنگل ونڈو بلکہ پورے پبلک اور آئی ٹی سیکٹر کے لیے باعثِ فخر ہے ۔ یہ کامیابی سرحد پار تجارت کو ڈیجیٹل بنیادوں پر جدید بنانے کے ہمارے عزم اور ٹیم کی محنت کا اعتراف ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں