موسمی تبدیلیاں، غذائی قلت افغان بچوں کو خطرات بڑھ گئے

 موسمی تبدیلیاں، غذائی قلت افغان بچوں کو خطرات بڑھ گئے

اسلام آباد (خصوصی نیوز رپورٹر)افغانستان میں موسمیاتی تبدیلیوں، غذائی قلت اور بنیادی سہولیات کی کمی کے باعث بچوں کو درپیش خطرات میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے ۔

اقوام متحدہ کے ذیلی ادارے یونیسیف کی تازہ رپورٹ کے مطابق 88لاکھ سے زائد افغان بچے بیک وقت خشک سالی، سیلاب اور شدید گرمی کا سامنا کر رہے ہیں۔ تقریباً 2 کروڑ 10 لاکھ بچوں میں سے 41فیصد موسمیاتی تبدیلیوں کے شدید اثرات کی زد میں ہیں جو ان کی زندگی، صحت اور مستقبل کیلئے سنگین چیلنج بن چکے ہیں۔ تقریباً 50 فیصد بچے غذائی غربت کا شکار ہیں جس سے بچوں کی جسمانی نشوونما متاثر ہو رہی ہے ۔ ماہرین کا کہنا ہے ان بچوں کیلئے بین الاقوامی تعاون کی ضرورت ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں