شکرگڑھ:بھارتی ساختہ مارٹر گولہ برآمد، ناکارہ بنادیا گیا
چک امرو (نامہ نگار)محکمہ سول ڈیفنس نارووال بم ڈسپوزل ٹیم نے شکرگڑھ کے نواحی علاقے کوبڑی تباہی سے بچاتے ہوئے انڈین ساختہ ایک کلو وزنی 51ایم ایم مارٹرگولہ برآمد کرکے ناکارہ بنادیا۔
ڈسٹرکٹ سول ڈیفنس آفیسرفرحانہ عزیز کی سربراہی میں محکمہ سول ڈیفنس کی طرف سے کمانڈرانوارالحق،اسسٹنٹ کمانڈر رونق علی ودیگر پرمشتمل بم ڈسپوزل ٹیم نے تحصیل شکرگڑھ کی حدود میں عبدالرحمن چیک پوسٹ رینجرزتھانہ نورکوٹ کے قریب سے ایک انڈین ساختہ ایک کلو وزنی 51ایم ایم مارٹرگولہ اپنے قبضے میں لے کر ناکارہ بنا یا۔