کراچی کاٹن ایکسچینج کیس،ایف آئی اے کامقدمہ کالعدم قرار
کراچی (سٹاف رپورٹر)سندھ ہائی کورٹ کے آئینی بینچ نے کراچی کاٹن ایسوسی ایشن اور کاٹن ایکسچینج بلڈنگ کو مبینہ طور پر متروکہ وقف املاک قرار دینے۔۔۔
عمارت سیل کرنے اور ایف آئی اے کی جانب سے مقدمہ درج کرنے کے خلاف دائر 10 مختلف درخواستوں پر فیصلہ سناتے ہوئے ایف آئی اے کی ایف آئی آر کالعدم قرار دے دی اور 1963 کے متنازع نوٹیفکیشن کو معطل کرتے ہوئے معاملہ نئے سرے سے فیصلہ کرنے کے لیے چیئرمین متروکہ وقف املاک بورڈ اسلام آباد کو بھجوا دیا، ازسرنو تعین تک کراچی کاٹن ایکسچینج کی عمارت کا قبضہ کراچی کاٹن ایسوسی ایشن کے پاس رہے گا۔ جسٹس نثار احمد بھنبھرو کے تحریر کردہ 25 صفحات پر مشتمل تحریری فیصلے میں بینچ نے قرار دیا کہ چیئرمین متروکہ وقف املاک 90 روز کے اندر کراچی کاٹن ایسوسی ایشن کی حیثیت کا تعین کریں کہ آیا یہ متروکہ وقف املاک ہے یا محض متروکہ املاک۔ عدالت نے ہدایت کی کہ تمام متعلقہ فریقین کو مکمل موقع سماعت دیا جائے اور ضرورت پڑنے پر گواہوں اور ریکارڈ کو بھی طلب کیا جائے ۔