فتنہ الہندوستان بلوچستان کے امن وخطے کے استحکام کادشمن

 فتنہ الہندوستان بلوچستان کے امن وخطے کے استحکام کادشمن

دہشتگردتنظیم بی ایل اے کامقصدبلوچستان کامعاشی گلا گھونٹنا ہے :عالمی جریدہ سپلائی گاڑیوں، ٹرینوں اورمواصلاتی نظام کونشانہ بنا کر رکاوٹ ڈالی جارہی،رپورٹ

اسلام آباد(خصوصی نیوز رپورٹر)بھارتی سرپرستی میں فتنہ الہندوستان بلوچستان کے امن کو تباہ کر کے خطے کے استحکام کا دشمن بن گیا،بھارتی پراکسی فتنہ الہندوستان (بی ایل اے )بلوچ عوام کے حقوق کی آڑمیں اپنے ہی لوگوں کا معاشی قتل کرنے لگا، عالمی جریدے ٹی آر ٹی ورلڈ کے مطابق فتنہ الہندوستان جو باقاعدہ دہشتگرد تنظیم قرارپاچکی ہے ،اس کا مقصد بلوچستان کامعاشی گلا گھونٹنا ہے ،یہ دہشت گرد گروہ سپلائی گاڑیوں، ٹرینوں اورمواصلاتی نظام کونشانہ بنا کرتجارتی راہداریوں اورروزگارمیں رکاوٹ ڈال رہا ہے ، امریکا اگست2025جبکہ آسٹریلیا اور برطانیہ2026 میں بی ایل اے کو باضابطہ طور پر دہشتگرد تنظیم قرار دے چکے ہیں۔ٹی آر ٹی ورلڈکے مطابق فتنہ الہندوستان کی کارروائیاں اس لئے بھی خطرہ ہو سکتی ہیں کہ گوادر بندرگاہ خطے کے ممالک کوبحیرہ عرب تک تجارتی راستہ فراہم کرتی ہے ۔ماہرین کے مطابق دہشت گردی کے ذریعے بلوچستان میں بدامنی پھیلانے اور ترقی کو سبوتاژ کرنے کے پیچھے ناپاک بھارتی کردار واضح ہوچکا ہے ،جنوبی ایشیا،وسطی ایشیا،مشرق وسطی اور چین کیلئے اہم ترین تجارتی راستہ بلوچستان میں بیرونی ایما پردہشت گردی کی جا رہی ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں