مہاجر نسل کشی کے زخم تازہ

  مہاجر نسل کشی کے زخم تازہ

کراچی (این این آئی) متحدہ قومی موومنٹ کے چیئرمین ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے جون آپریشن کے 34 برس مکمل ہونے پر مرکز بہادر آباد سے جاری بیان میں کہا ہے کہ یہ ایک تاریخ نہیں۔۔۔

 بلکہ ایسی وحشت اور فاشزم کی علامت ہے جس نے پاکستان کے سب سے زیادہ پڑھے لکھے، آئین پسند اور بانیان پاکستان کی اولادوں کے وجود پر کاری ضرب لگائی ، یہ آپریشن نظریہ پاکستان کے خلاف تھا ، آپریشن کے نام نہاد پردے میں حکومتی حلقوں نے اس متوسط طبقے کی انقلابی قیادت کو راستے سے ہٹانے کی بھیانک سازش رچی جس نے ایوان اقتدار میں بیٹھے وڈیروں کی نیندیں حرام کر دی تھیں۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں