نیدرلینڈز کے سفیر کی ملاقات
لاہور(سیاسی نمائندہ) سپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد سے نیدرلینڈز کے سفیر رابرٹ جان سیگرٹ نے سپیکر چیمبر میں ملاقات کی۔۔۔
ملاقات میں پاکستان اور نیدرلینڈ کے درمیان دوطرفہ تعلقات کے فروغ، پارلیمانی تعاون کے استحکام، تجارت، سرمایہ کاری، تعلیم، تحقیق اور کھیلوں سمیت باہمی دلچسپی کے مختلف شعبوں پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا، اس موقع پر پارلیمانی سفارت کاری کو مؤثر بنانے اور دونوں ممالک کی قانون ساز اسمبلیوں کے درمیان ادارہ جاتی روابط کو مزید وسعت دینے پر اتفاق کیا گیا۔ سپیکر پنجاب اسمبلی نے کہا کہ پاکستان اور نیدرلینڈ کے درمیان تعلقات باہمی احترام، اعتماد اور تعاون کی مضبوط اور دیرپا بنیادوں پر استوار ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پارلیمانی روابط کا فروغ تعلقات کو مزید مستحکم بنانے میں کلیدی کردار ادا کرتا ہے۔