امریکا ، ایران معاہدہ بڑی پیشرفت

 امریکا ، ایران معاہدہ بڑی پیشرفت

لاہور(سیاسی نمائندہ)وفاقی وزیر مواصلات اور صدر استحکام پاکستان پارٹی عبدالعلیم خان نے کہا کہ امریکا اور اسلامی جمہوریہ ایران کے درمیان۔۔۔

 تاریخی اسلام آباد مفاہمت کی یادداشت پر دستخط عالمی سفارت کاری میں بہت بڑی پیش رفت اور اس بات کا ثبوت ہے کہ مذاکرات اور سفارت کاری کے ذریعے بڑے سے بڑے تنازعات پر بھی قابو پایا جا سکتا ہے ۔ وفاقی وزیر نے کہا وزیر اعظم شہباز شریف کو ان کی دور اندیشانہ حکمتِ عملی، انتھک قیادت اور تنازعات کے حل کے لئے غیر متزلزل عزم پر دلی مبارکباد پیش کرتے ہیں ، ان کی رہنمائی میں بین الاقوامی سطح پر پاکستان کی سفارتی ساکھ اور قیادت کو بے مثال عروج حاصل ہوا ہے ۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں