چارٹر آف پاکستان ہی مسائل کا حل:اسیر پی ٹی آئی رہنما

چارٹر آف پاکستان ہی مسائل کا حل:اسیر پی ٹی آئی رہنما

تمام جماعتوں کو مشترکہ قومی ایجنڈے پر متفق کیا جائے :شاہ محمود ،ڈاکٹر یاسمین اپوزیشن قیادت وزیراعظم کو نتیجہ خیز مذاکرات کیلئے قائل کرے :خط میں مؤقف

لاہور(کورٹ رپورٹر)کوٹ لکھپت جیل میں قید پی ٹی آئی رہنماؤں شاہ محمود قریشی، ڈاکٹر یاسمین راشد، عمر سرفراز چیمہ اور میاں محمود الرشید نے اپوزیشن لیڈر محمود خان اچکزئی، علامہ راجہ ناصر عباس اور بیرسٹر گوہر کے نام خط لکھا ہے جس میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ وزیر اعظم کو چارٹر آف اکانومی کے بجائے چارٹر آف پاکستان پر مذاکرات کے لیے آمادہ کیا جائے ۔

پی ٹی آئی رہنماؤں نے رانا مدثر عمر ایڈووکیٹ کے ذریعے جاری خط میں مزید کہا ہے کہ اپوزیشن قیادت وزیر اعظم شہباز شریف کو چارٹر آف پاکستان پر سنجیدہ اور نتیجہ خیز مذاکرات کیلئے قائل کرے اور اس مقصد کیلئے دعوت دے ، پاکستان کو درپیش مسائل کے دیرپا حل کیلئے وسیع تر قومی اتفاق رائے ضروری ہے ۔پی ٹی آئی رہنماؤں نے خط میں تجویز دی ہے کہ چارٹر آف پاکستان کے ذریعے تمام سیاسی جماعتوں کو مشترکہ قومی ایجنڈے پر متفق کیا جائے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں