پیرس :فلسطینی شہریوں ،صحافیوں کو اعزازی شہریت کی منظوری

پیرس :فلسطینی شہریوں ،صحافیوں کو اعزازی شہریت کی منظوری

اسرائیل مساجد جلانے کاذمہ دار ،پاکستان سمیت 8مسلم ممالک کی مذمت حماس کیلئے 6لاکھ ڈالر جمع کرنیکا الزام ،کیلیفورنیا کا رہائشی گرفتار ، فراڈ کے الزامات

پیرس،ریاض(اے ایف پی)پیرس میں سٹی کونسل نے فلسطینی شہریوں اور صحافیوں کو اعزازی شہریت دینے کی منظوری دے دی ہے جسے فلسطینی عوام کے ساتھ یکجہتی کا علامتی اظہار قرار دیا گیا ہے ، میئر ایمانوئل گریگوار کے مطابق یہ اقدام امن کیلئے عزم اور مظلوم لوگوں کی حمایت کا پیغام ہے ،قرارداد میں غزہ کی انسانی صورتحال کو تشویشناک قرار دیا گیا۔پاکستان اور سعودی عرب سمیت 8 مسلم ممالک کے وزرائے خارجہ نے مغربی کنارے میں دو مساجد کو نذر آتش کرنے کے واقعات کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسرائیل کو ذمہ دار قرار دیا ہے ۔مشترکہ بیان میں سعودی عرب، ترکیہ ، پاکستان، مصر ،قطر، متحدہ عرب امارات، اردن اور انڈونیشیا نے کہا کہ مقبوضہ علاقوں میں آباد کاروں کی بڑھتی ہوئی پرتشدد کارروائیاں قابل تشویش ہیں،نیویارک میں امریکی وفاقی پراسیکیوٹرز نے کیلیفورنیا کے ایک شہری پر دہشت گردی اور مالی فراڈ کے الزامات عائد کیے ہیں۔ ملزم ردا مازن پر الزام ہے کہ انہوں نے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کے ذریعے تقریباً 6لاکھ ڈالر اکٹھے کیے جن میں سے 1لاکھ16ہزار ڈالر حماس کو بھیجے گئے ۔ ملزم کو گرفتار کر لیا گیا ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں