غیر قانونی بھرتی کیس، پرویز الٰہی اور محمد خان کو نوٹس جاری
اسلام آباد (کورٹ رپورٹر)سپریم کورٹ نے غیر قانونی بھرتیوں سے متعلق کیس میں سابق وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الٰہی اور محمد خان بھٹی کو نوٹس جاری کر کے ٹرائل کورٹ سے مقدمے کی تازہ رپورٹ طلب کر لی اور۔۔۔
شریک ملزم رائے ممتاز کی عبوری ضمانت منظور کرتے ہوئے فریقین سے آئندہ سماعت پر جواب طلب کر لیا۔ ڈپٹی پراسیکیوٹر پنجاب نے مؤقف اختیار کیا کہ پرویز الٰہی اور محمد خان بھٹی ضمانت کا غلط استعمال کر رہے ہیں۔ دونوں ملزم ضمانت حاصل کرنے کے بعد 18 مرتبہ ٹرائل کورٹ میں پیش نہیں ہوئے جس کے باعث مقدمے کی کارروائی تاخیر کا شکار ہو رہی ہے ۔ عدالت نے ملزمان سے جواب اور ٹرائل کورٹ سے مقدمے کی پیشرفت رپورٹ طلب کر لی۔