بلوچستان : 81جنرل لوکل کونسلز نشستوں کا ضمنی انتخابی شیڈول جاری

بلوچستان : 81جنرل لوکل کونسلز نشستوں کا ضمنی انتخابی شیڈول جاری

کوئٹہ (اے پی پی)الیکشن کمیشن آف پاکستان کے اعلامیہ میں کہاگیاہے کہ بلوچستان کے 20 اضلاع پشین /برشور، چاغی، ژوب، شیرانی، لورالائی، دکی، موسیٰ خیل، سبی،ہرنائی، کوہلو، نصیر آباد،اوستہ محمد، کچھی، جھل مگسی، قلات، خضدار، لسبیلہ، حب، کیچ اور گوادر میں خالی ہونے والی 81مختلف جنرل لوکل کونسلز کی نشستوں پر ضمنی بلدیاتی انتخابات کا شیڈول جاری کردیا۔

یکم سے 3 جولائی 2026 تک متعلقہ ریٹرننگ افسران کے پاس کاغذات نامزدگی جمع کرائے جا سکیں گے ۔ جانچ پڑتال 6 سے 8 جولائی تک ہوگی جبکہ امیدواروں کی ابتدائی فہرست 9 جولائی کو شائع ہو گی۔ 18 جولائی تک امیدوار انتخابی مرحلے سے دستبردار ہوسکتے ہیں جس کے بعد 20جولائی کو امیدواروں کی حتمی انتخابی فہرست جاری کی جائے گی اور انہیں انتخابی نشانات الاٹ کئے جائیں گے ۔ شیڈول کے مطابق پولنگ 9 اگست 2026 کو ہوگی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں