بلوچستان اسمبلی نے مالیاتی مسودہ قانون منظور کرلیا
کوئٹہ(سٹاف رپورٹر)بلوچستان اسمبلی نے بلوچستان مالیاتی مسودہ قانون 2026 منظور کرلیا ۔
گزشتہ روز اسمبلی کا اجلاس ڈپٹی سپیکر غزالہ کی زیر صدارت شروع ہوا اجلاس میں صوبائی وزیر خزانہ میر شعیب نوشیروانی نے بلوچستان مالیاتی مسودہ قانون پیش کیا جس کے بعد مسودہ قانون کو قواعد کے تقاضوں سے مستثنٰی قرار دینے کی تحریک پیش کی گئی ،بعدازاں ایوان نے مسودہ قانون منظور کرلیا، اسمبلی کا اجلاس (آج)جمعہ کو صبح 11بجے ہوگا جس میں بجٹ پر عام بحث ہوگی۔