بچوں کو ترجیح دیں، سیاست کو بعد میں رکھیں:ہائیکورٹ

بچوں کو ترجیح دیں، سیاست کو بعد میں رکھیں:ہائیکورٹ

فی الحال گارڈین کورٹ کے آرڈر کے مطابق بچے باپ کے پاس رہیں گے ،ریمارکس تعطیلات کے بعد حتمی کارروائی ہو گی، ایم این اے نوشین افتخارِ کی درخواست پر سماعت

لاہور(کورٹ رپورٹر،مانیٹرنگ ڈیسک) لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس ملک اویس خالد نے ن لیگی رکن قومی اسمبلی نوشین افتخارِ کی بچوں سے ملاقات کے شیڈول میں تبدیلی سے متعلق درخواست پر فریقین کو ٹرائل کورٹ کے شیڈول پر عملدرآمد کرنے کی ہدایت کردی ۔ عدالت نے ریمارکس میں کہا ہے کہ پہلے بچوں کو ترجیح دیں بعد میں سیاست کو ،فی الحال گارڈین کورٹ کے آرڈر کے مطابق بچے باپ کے پاس رہیں گے اور اسی طے شدہ شیڈول کے مطابق ملاقات کریں ، موسم گرما کی تعطیلات کے بعد دوبارہ سماعت ہوگی اور کیس پر حتمی کارروائی کی جائے گی۔ عدالتی کارروائی کے بعد میڈیا سے گفتگو میں نوشین افتخار کے شوہر نے بتایا کہ فریقین میں 2020میں علیحدگی ہوئی اور وہ بچوں کو چھوڑ کر چلی گئیں ،6سال سے بچوں کی اکیلے پرورش کر رہا ہوں، نوشین افتخار نے ہمیشہ سیاست کو ترجیح دی،نوشین افتخار کا سیاست کی طرف جانا اور گھر پر توجہ نہ دینا وجہ تنازع بنا ،بچے بھی اپنی والدہ کے ساتھ نہیں رہنا چاہتے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں