سپریم کورٹ ملازمین کے یوٹیلیٹی الاؤنس میں 100 فیصد اضافہ
گریڈ 6تک 12ہزار، گریڈ 10تک 16ہزار، گریڈ 15تک 20ہزار ہو گیا
اسلام آباد (حسیب ریاض ملک)سپریم کورٹ نے اپنے ملازمین کے لیے یوٹیلیٹی الاؤنس میں 100 فیصد اضافے کی منظوری دے دی۔ چیف جسٹس پاکستان کی منظوری کے بعد یوٹیلیٹی الاؤنس میں اضافے کا اطلاق یکم جولائی 2026 سے ہوگا۔ اضافے سے گریڈ 1 سے گریڈ 21 اور اس سے اوپر کے تمام ملازمین اور افسران مستفید ہوں گے ۔ فیصلے کے مطابق گریڈ 1 تا 6 ملازمین کا یوٹیلیٹی الاؤنس 6 ہزار روپے سے بڑھا کر 12 ہزار روپے ، گریڈ 7 تا 10 کا الاؤنس 8 ہزار روپے سے بڑھا کر 16 ہزار روپے ، گریڈ 11 تا 15 کا الاؤنس 10 ہزار روپے ، گریڈ 16 افسران کا الاؤنس 12 ہزار روپے سے بڑھا کر 24 ہزار روپے ، گریڈ 17 افسران کا 15 ہزار روپے سے بڑھا کر 30 ہزار روپے ، گریڈ 18 افسران کا 18 ہزار روپے سے بڑھا کر 36 ہزار روپے ، گریڈ 19 افسران کا 21 ہزار روپے سے بڑھا کر 42 ہزار روپے ، گریڈ 20 افسران کا 24 ہزار روپے سے بڑھا کر 48 ہزار روپے ، گریڈ 21 اور اوپر کے افسران کا 30 ہزار روپے سے بڑھا کر 60 ہزار روپے کر دیا گیا ۔ سپریم کورٹ انتظامیہ کے مطابق یوٹیلیٹی الاؤنس میں گیس اور بجلی کے اخراجات شامل ہیں، مالی بوجھ 2026-27 کے منظور شدہ بجٹ سے پورا کیا جائے گا۔