ٹیکسوں کا بوجھ ، گھی ، کوکنگ آئل قیمتوں میں 15 روپے کلو تک اضافہ ہوسکتا :پی وی ایم اے
لاہور(آئی این پی)پاکستان وناسپتی مینوفیکچررز ایسوسی ایشن نے گھی اور کوکنگ آئل کی قیمتوں میں 15 روپے فی کلو تک اضافے کا خدشہ ظاہر کردیا۔
رپورٹ کے مطابق پاکستان وناسپتی مینوفیکچررز ایسوسی ایشن نے ملک بھر کے صارفین کو خبردار کیا ہے کہ وفاقی بجٹ میں سیلز ٹیکس کے طریقہ کار میں کی جانیوالی تبدیلیوں کے باعث گھی اور کوکنگ آئل کی قیمتوں میں 10سے15 روپے فی کلو گرام تک کا اضافہ ہو سکتا ہے ۔پی وی ایم اے کے چیئرمین عمر ریحان نے بجٹ پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے بتایا کہ فنانس بل میں تھرڈ شیڈول کے دائرہ کار کو بڑھا دیا گیا ہے ، جس کے تحت اب ٹیکس کی وصولی زیادہ سے زیادہ ریٹیل پرائس کی بنیاد پر کی جائے گی۔