پیکا ایکٹ کیس :سہیل آفریدی کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری

پیکا ایکٹ کیس :سہیل آفریدی کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری

اسلام آباد(اپنے نامہ نگار سے)اسلام آباد میں سینئر سول جج عباس شاہ کی عدالت نے ریاستی اداروں پرگمراہ کن الزامات اور ساکھ متاثر کرنے کے کیس میں طلبی کے باوجود مسلسل غیر حاضری پر وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردئیے۔

گزشتہ روز سماعت کے دوران عدالتی طلبی کے باوجود سہیل آفریدی عدالت پیش نہ ہوئے ، عدالت نے مسلسل عدم پیشی پر ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کرتے ہوئے حکم دیاکہ سہیل آفریدی کو گرفتار کرکے عدالت پیش کیاجائے ،کیس کی مزید سماعت 29 جون تک ملتوی کردی گئی۔سہیل آفریدی کے خلاف پیکا ایکٹ کے تحت این سی سی آئی اے نے مقدمہ درج کر رکھا ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں