غیر ملکی سمز کا استعمال ممنوع قرار ،پی ٹی اے کا الرٹ جاری

 غیر ملکی سمز کا استعمال ممنوع قرار ،پی ٹی اے کا الرٹ جاری

ایسی سمز کا استعمال ڈیٹا ہیکنگ اور مالیاتی فراڈ کا خطرہ بھی بڑھاتا ہے

اسلام آباد(آئی این پی)پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے )نے غیر ملکی سمز کا استعمال ممنوع قرار دیتے ہوئے شہریوں کیلئے ایک اہم اور ہنگامی عوامی آگاہی  الرٹ جاری کردیا ۔پی ٹی اے کا کہنا ہے پاکستان میں غیر ملکی سموں کا استعمال غیر قانونی اور ممنوع ہے اور یہ شہریوں کیلئے شدید قسم کے مسائل کا سبب بن سکتا ہے ۔سوشل میڈیا پر جاری پیغام میں پی ٹی اے نے شہریوں کو خبردار کیا ہے کہ ایسی غیر ملکی سمز سے کالز اور پیغامات رسانی سے صارفین کی انتہائی حساس ذاتی اور مالی معلومات غیر محفوظ ہو سکتی ہیں ،ان سمز کا استعمال نہ صرف ڈیٹا ہیکنگ اور مالیاتی فراڈ کا خطرہ بڑھاتا ہے بلکہ یہ صارفین کیلئے سنگین قانونی پیچیدگیوں کا باعث بھی بن سکتا ہے اور ممنوعہ سمز کے استعمال پر قانون نافذ کرنے والے اداروں کی جانب سے سخت قانونی کارروائی کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں