امریکا ایران کے بعد ملک میں بھی صلح کرلیں،بیرسٹر گوہر

امریکا ایران کے بعد ملک میں بھی صلح کرلیں،بیرسٹر گوہر

عمران رہا ہوئے تو پارلیمنٹ میں جشن صلح،ملاقات رات نہیں دن میں ہوگی 35 دن میں فیصلے ، 16 ماہ سے زیر التوا ،ریلیف نہیں، آئینی فیصلوں کی ضرورت

 اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ امریکا اور ایران کی صلح کرانا پاکستان کی بہت بڑی کامیابی ہے ، پہلے 2025 میں پاکستان نے اپنے سے پانچ گنا بڑے دشمن کو شکست دی اور اب 2026 میں اللہ تعالیٰ نے پاکستان کو پھر بڑی کامیابی دی، ہم سب کی کوششوں کو سراہتے ہیں،میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا اب ملک کے اندر بھی صلح ہونی چاہیے ، عمران خان کو رہا کیا جائے تو ہم پارلیمنٹ کے اندر اس صلح کا جشن منائیں گے ، پاکستان میں سیاسی استحکام آئے گا اور معاشی ترقی ہو گی،عمران خان سے ملاقات کے سوال پر بیرسٹر گوہر نے کہا رات کے اندھیرے میں کوئی ملاقات نہیں ہوئی، ملاقات کریں گے تو دن کی روشنی میں کریں گے اور سب کو بتائیں گے ۔35 دن میں ہونے والے فیصلے 16 ماہ سے التوا کا شکار ہیں ۔ انصاف صرف ہونا نہیں ، ہوتا ہوا نظر بھی آئے ، جو ہر شہری کا آئینی حق ہے، ہمیں کسی ریلیف کی نہیں آئین اور قانون کے مطابق فیصلوں کی ضرورت ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں