کینیڈین ہائی کمشنر سے ملاقات
اسلام آباد(نامہ نگار) وفاقی وزیر برائے قومی غذائی تحفظ و تحقیق رانا تنویر حسین نے پاکستان میں کینیڈا کے ہائی کمشنر طارق علی خان سے ملاقات کی جس میں زراعت، لائیو سٹاک کی ترقی، زرعی کاروبار میں سرمایہ کاری اور دوطرفہ تجارت کے فروغ کے امکانات پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔
وفاقی وزیر نے پاکستان کی جانب سے کینیڈا کے ساتھ زرعی تعاون کو مزید وسعت دینے کے عزم کا اعادہ کیا اور تکنیکی تعاون، تجارتی سہولت کاری، سرمایہ کاری اور مارکیٹ تک رسائی کے معاملات پر پیش رفت کے لیے ایک مشترکہ ورکنگ گروپ کے قیام کی تجویز پیش کی۔