مسلم لیگ (ق)میں واپسی

 مسلم لیگ (ق)میں واپسی

لاہور (سیاسی نمائندہ) سابق وفاقی وزیر و سینیٹر نیلوفر بختیار نے دوبارہ مسلم لیگ (ق)میں باقاعدہ شمولیت اختیار کر لی۔

 اس سلسلے میں شمولیتی تقریب پاکستان مسلم لیگ (ق)کے صدر اور سابق وزیراعظم چودھری شجاعت حسین کی اسلام آباد رہائش گاہ پر منعقد ہوئی۔تقریب میں چودھری سالک حسین، چودھری شافع حسین، طارق حسن سمیت دیگر پارٹی رہنماؤں نے شرکت کی اور نیلوفر بختیار کا پرتپاک استقبال کیا۔نیلوفر بختیار نے اپنے خطاب میں کہا کہ میں نے اپنے سیاسی سفر کا آغاز مسلم لیگ (ق)سے کیا تھا، آج اپنے گھر واپس آئی ہوں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں