ریلوے میں گریڈ 18 کے 5افسر تبدیل
لاہور (اپنے کامرس رپورٹر سے )ریلوے انتظامیہ نے گریڈ 18کے 5افسروں کے تقرروتبادلے کر دئیے ، نوٹیفکیشن کے مطابق سینئر سیفٹی آفیسر ریلوے ہیڈکوارٹر سلمان مظاہر کو ڈویژنل مکینیکل انجینئر راولپنڈی تعینات کردیا گیا۔
ڈی ایم ای راولپنڈی فہد مسعود جنجوعہ کو سینئر سیفٹی آفیسر ریلوے ہیڈکوارٹر تعینات کردیا گیا،ایس ایم ای ٹی ایم تیمور اصغر کا تبادلہ منسوخ کرکے انہیں اسی سیٹ پر کام جاری رکھنے کی ہدایت کی گئی ہے ، ایس ایم ای ڈی، پی ایل ایف راولپنڈی سلیم احمد کو ایم ای ٹی مغلپورہ تعینات کردیا گیا، سینئر مکینیکل انجینئر جی سید اکرام حیدر زیدی کو ایس ایم ای ڈی رسالپور تعینات کردیا گیا۔