کوٹہ سسٹم کے بجائے کاکردگی وفاقی کابینہ نے پرائیویٹ حج پالیسی کی منظوری دیدی
کوٹہ پہلے آ ئیے ، پہلے پا ئیے کی بنیاد پر مختص ،کم از کم 2 ہزار حجاج کی بکنگ ہر آپریٹر کے لئے لازمی قرار لائسنس کی مدت تین سال، کم بکنگ پر کمپنی غیر فعال ، سکیورٹی ضبط، دستی بکنگ ،کیش لین دین پر پابندی
اسلام آباد (اپنے رپورٹرسے )وفاقی کابینہ نے وزارت مذہبی امور کی پیش کردہ پرائیویٹ حج پالیسی 2027-2030 کی منظوری دیدی ،پرائیویٹ حج کے لئے کوٹہ سسٹم کے بجائے کارکردگی اور کمپلائنس پر مبنی نظام نافذ ہوگا، موجودہ حج آپریٹرز کی دوبارہ جانچ لازمی قرار دینے سمیت پرائیویٹ حج کوٹہ پہلے آ ئیے ، پہلے پا ئیے کی بنیاد پر مختص ہو گا،کم از کم 2 ہزار حجاج کی بکنگ ہر آپریٹر کے لئے لازمی، کم بکنگ پر کمپنی غیر فعال قرار دی جائے گی ، ناکام کمپنیوں کی نصف سکیورٹی ضبط، حجاج کو خودکار طور پر دوسری کمپنیوں میں منتقل کیا جائے گا،تمام حج کمپنیوں کی آزاد ماہرین کے ذریعے جانچ اور درجہ بندی ہوگی ،لائسنس تین سال کیلئے جاری کئے جائیں گے ،کوٹہ کی خرید و فروخت ممنوع قرار، کارٹل سازی اور اجارہ داری پر سخت کارروائی ہوگی ،پرائیویٹ حج آپریشنز مکمل طور پر ڈیجیٹل نظام کے تحت چلائے جائیں گے ،حج بکنگ صرف پرائیویٹ حج مینجمنٹ پورٹل کے ذریعے ہوگی، پرائیویٹ حج پورٹل نادرا اور سٹیٹ بینک سے منسلک ہو گا،دستی بکنگ یا کیش لین دین پر مکمل پابندی عائد ہوگی ،حج کمپنیاں حجاج کے فنڈز اپنے پاس نہیں رکھ سکیں گی، سعودی سروس فراہم کنندگان کو ادائیگیاں براہِ راست کی جائیں گی، سعودی عرب میں تمام حج ادائیگیاں سٹیٹ بینک کے سرکاری اکاؤنٹ کے ذریعے ہوں گی، نئی پالیسی سے شفافیت، احتساب اور حاجیوں کے تحفظ کو فروغ ملے گا، پاکستان کا پرائیویٹ حج نظام سعودی ویژن 2030 سے ہم آہنگ ہو گا۔