گلگت بلتستان:21حلقوں کے سرکاری نتائج ،مخصوص نشستیں تقسیم

گلگت بلتستان:21حلقوں کے سرکاری نتائج ،مخصوص نشستیں تقسیم

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)الیکشن کمیشن نے گلگت بلتستان انتخابات میں 24 میں سے 21 حلقوں کے سرکاری نتائج کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ۔نوٹیفکیشن کے مطابق پیپلز پارٹی نے 9، مسلم لیگ ن 6، استحکام پاکستان پارٹی نے 4، ایم ڈبلیو ایم 1 اور آزاد امیدوار 1 نشست پر کامیاب ہوا ہے ۔

الیکشن کمیشن کے مطابق جی بی اے 9 سکردو 3، جی بی اے 17 دیامر 3 اور جی بی اے 15 دیامر 1 کے نتائج کا اعلان بعد کیا جائے گا۔الیکشن کمیشن نے خواتین کی 6 اور ٹیکنوکریٹ کی 3 نشستوں کی تقسیم کی ہے ، ان 9 نشستوں میں سے پیپلز پارٹی کو 4، ن لیگ کو 3 اور آئی پی پی کو 2 نشستیں ملی ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں