اپوزیشن کو اب بھی سیاسی مشاورت کی پیشکش:رانا ثنا

اپوزیشن کو اب بھی سیاسی  مشاورت کی پیشکش:رانا ثنا

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)وزیراعظم کے مشیر سیاسی امور رانا ثنااللہ نے کہا ہم اپوزیشن کو اب بھی سیاسی مشاورت کی پیشکش کرتے ہیں، مولانا فضل الرحمن کو کہیں خدشات ہیں تو گلہ دور کرنے کی کوشش کریں گے ۔

اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رانا ثنا نے کہا کہ فاٹا اور پاٹا سے متعلق اپوزیشن نے وزیراعظم سے بات کی، وزیراعظم کی ہدایت پر آج وفد نے بیٹھ کر بات کی، وزیر خزانہ نے وعدہ کیا آئی ایم ایف سے بات کرکے ٹیکس معاملات کو حل کروائیں گے ، جو ٹیکس چھوٹ ختم ہو رہی ہے کوشش ہے آئی ایم ایف سے بات کرکے اسے آگے بڑھایا جائے ۔رانا ثنا اللہ نے کہا کہ جمہوری انداز یہی ہے کہ بات چیت سے معاملات حل ہوں، وزیراعظم نے میثاق استحکام پاکستان کرنے کا کہا اور یہ آفر اب بھی ہے ، وزیراعظم کی آفر کو مانا جائے ، ہم ہر طرح کی بات کرنے کو تیار ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں