ہائیکورٹ:واجبات کی ادائیگی ، مبینہ رشوت مانگنے پر 3 افسروں کونوٹس

ہائیکورٹ:واجبات کی ادائیگی ، مبینہ رشوت مانگنے پر 3 افسروں کونوٹس

اسلام آباد(اپنے نامہ نگارسے )اسلام آباد ہائیکورٹ نے کروڑوں روپے واجبات کی ادائیگی کے بدلے مبینہ رشوت کے مطالبے پر ٹھیکیداروں اور کمپنیز کی وزارتِ منصوبہ بندی کے تین افسران کے خلاف درخواست پرسیکرٹری وزارتِ منصوبہ بندی اور دیگر فریقین کو پری ایڈمیشن نوٹس جاری کر دیا۔

جسٹس خادم حسین سومرو نے سماعت کا تحریری حکم نامہ جاری کردیا، درخواست میں استدعاکی گئی ہے کہ وزارتِ منصوبہ بندی کو ہمارے کروڑوں کے واجبات کی ادائیگی کا حکم دیا جائے ،افسران جائز واجبات روک رہے ہیں اور رشوت مانگ رہے ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں