جی سیون سمٹ، مودی کی شرکت بھارت کیلئے بدنامی کا باعث

 جی سیون سمٹ، مودی کی شرکت بھارت کیلئے بدنامی کا باعث

ٹیلی پیرامیٹر کے سہارے تقریریں کرنے والا ٹرمپ کے سامنے دو لفظ نہ بول سکا تعلقات بحالی ڈرامہ ، آنکھیں بندکر کے سچ چھپانے کی کو شش کی جارہی ، بھارتی تجزیہ کار

اسلام آباد(خصوصی نیوز رپورٹر)گروپ جی سیون سمٹ میں مودی کی شرکت بھارت کے لئے بدنامی کا باعث بن گئی ،خود کو عالمی رہنما ء کے طور پر پیش کرنے والے مودی کو امریکی صدر سے ملاقات مہنگی پڑ گئی ۔ بھارت میں طویل ترین مدت تک اقتدار میں رہنے والا مودی امریکی صدر سے گفتگو کے دوران بوکھلاہٹ کا شکار ہوگیا ،ٹرمپ کے سامنے ایک لفظ نہ بول پانے والے مودی کو امریکی صدر نے قاتل کا لقب دے دیا۔ ٹیلی پیرامیٹر کے سہارے تقریریں کرنے والا مودی ہاتھ میں پرچی لے کر بھی ٹرمپ کے سامنے اعتماد سے دو لفظ نہ بول سکا۔سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر کاکروچ جنتا پارٹی نے طنزیہ ٹو یٹ میں کہا کہ کیا ملاقات میں مودی بغیر ٹیلی پیرامیٹر کے ایک لفظ بھی نہیں بول سکتا؟۔عالمی جریدے الجزیرہ کے مطابق جی سیون سمٹ میں ملاقات کے دوران امریکی صدر ٹرمپ نے مودی کو قاتل کہہ دیا ،بھارتی تجزیہ کار سوشانت سارین کے مطابق امریکا نے اس بار بھی بھارت پر سخت ٹیرف اور دبائو ڈال کر تعلقات بحال کرنے کا ڈراما کیا،مودی حکومت بھارت کے ساتھ امریکی رویے پر آنکھیں بند کر کے سچ چھپانے کی کوشش کر رہی ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں