پنکی کے 2رائیڈر جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے

 پنکی کے 2رائیڈر جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے

عاقب سے 62گرام کوکین، آئس اور غلام مصطفیٰ سے 55گرام آئس ملی، پولیس

کراچی (سٹاف رپورٹر) جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی نے کلفٹن سے گرفتار ملزمہ انمول عرف پنکی کے مبینہ دو رائیڈرز عاقب اور غلام مصطفیٰ کو دو روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کرتے ہوئے آئندہ سماعت پر تفتیشی افسر سے پیش رفت رپورٹ طلب کر لی۔ پولیس نے دونوں ملزموں کو عدالت میں پیش کرتے ہوئے مؤقف اختیار کیا کہ ملزم عاقب کے قبضے سے دو گرام کوکین اور ساٹھ گرام آئس برآمد کی گئی جبکہ ملزم غلام مصطفیٰ سے پچپن گرام آئس برآمد ہوئی۔ تفتیشی افسر نے عدالت کو بتایا کہ ابتدائی تفتیش کے دوران ملزمان نے انکشاف کیا ہے کہ وہ ملزمہ انمول عرف پنکی کے منیجر حسن کے لیے کام کرتے ہیں۔ تفتیشی افسر کے مطابق حسن واٹس ایپ کے ذریعے مختلف مقامات پر بلاتا اور وہاں سے سامان فراہم کرتا تھا، جس کے بعد ملزم اس سامان کو ہدایت کے مطابق مختلف مقامات پر پہنچاتے تھے ۔ عدالت نے فریقین کے دلائل سننے کے بعد ملزمان عاقب اور غلام مصطفیٰ کو دو روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس تحویل میں دے دیا اور آئندہ سماعت پر تفتیشی افسر سے کیس میں ہونے والی پیش رفت کی رپورٹ طلب کر لی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں