گوادر کے 3نوجوانوں کا فتنہ الہندوستان سے لاتعلقی کا اعلان
اسد جلال، شریف اور اکرم کا پرامن راستہ اپنانے اور پاکستان سے وابستگی کا اعادہ نوجوان شدت پسندی کا راستہ ترک کرکے اپنے گھر واپس آئیں،مولانا ہدایت الرحمان
اسلام آباد (خصوصی نیوز رپورٹر) گوادر سے تعلق رکھنے والے تین نوجوانوں اسد جلال، شریف اور اکرم نے فتنہ الہندوستان سے لاتعلقی کا اعلان کر دیا۔ تینوں نوجوانوں نے پریس کانفرنس کے دوران شدت پسند گروہ سے لاتعلقی کا اعلان کرتے ہوئے پرامن اور جمہوری راستہ اختیار کرنے کے عزم کا اظہار کیا۔گوادر پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ان کا شدت پسند عناصر سے کوئی تعلق نہیں اور وہ پاکستان کی سلامتی، ترقی اور استحکام کے لیے اپنی وابستگی کا اعادہ کرتے ہیں۔ اس موقع پر مولانا ہدایت الرحمان نے کہا کہ بعض نوجوان سوشل میڈیا کے منفی استعمال اور گمراہ کن پروپیگنڈے کے باعث غلط راستے پر چلے جاتے ہیں، تاہم انہیں قومی دھارے میں واپس لانے کی ضرورت ہے ۔انہوں نے نوجوانوں پر زور دیا کہ وہ تشدد اور شدت پسندی کا راستہ ترک کرکے اپنے گھروں کو واپس آئیں اور اپنے مسائل کے حل کے لیے آئینی، سیاسی اور جمہوری جدوجہد اختیار کریں۔