ہائیکورٹ:چکوال ہانیہ قتل کی جوڈیشل انکوائری کیلئے دائر پٹیشن مسترد

ہائیکورٹ:چکوال ہانیہ قتل کی جوڈیشل انکوائری کیلئے دائر پٹیشن مسترد

راولپنڈی(دنیانیوز،آئی این پی )لاہور ہائیکورٹ راولپنڈی بینچ نے چکوال میں سی سی ڈی کی فائرنگ سے 9 سالہ ہانیہ کے قتل کی جوڈیشل انکوائری سے متعلق پٹیشن مسترد کر دی ۔ جسٹس صداقت علی خان نے سماعت کی۔

 درخواست گزار میاں آصف محمود ایڈووکیٹ ،سی سی ڈی اور پولیس افسران بھی عدالت پیش ہوئے ،پولیس حکام نے موقف اختیارکیا کہ نو سالہ ہانیہ قتل واقعہ کا مقدمہ درج اورملزم بھی گرفتار ہے ، عدالت نے رٹ پٹیشن نمٹاتے ہوئے کیس ڈی جی ایف آئی کو بھیج دیا۔عدالت نے ڈی جی ایف آئی اے کو درخواست پر قانون کے مطابق فیصلہ کرنے کی ہدیت کی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں