آزاد کشمیر الیکشن :مہاجرین کی 2نشستوں پر 12امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کرا دئیے
راولپنڈی (خصوصی نامہ نگار) آزاد کشمیر الیکشن کے لئے راولپنڈی میں مہاجرین کی 2نشستوں پر مجموعی طور پر 12امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کرا د ئیے ، ویلی 4 سے 5 جبکہ ویلی 5 سے 7 امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کروائے ، دونوں حلقوں میں مرد وخواتین کے رجسٹرڈ ووٹوں کی تعداد 10 ہزار سے زائد ہے۔
کاغذات نامزدگی جمع کرانے والوں میں مسلم لیگ ن کے محمد احمد رضا قادری اور محمد یاسین لون، جماعت اسلامی کے محمد حنیف ڈار، مسلم کانفرنس کی امیدوار مہرالنسا، پیپلز پارٹی کے ذیشان مہدی ،حمزہ مجید بزمی، عبدالحمید بابو، راشد اسلام بٹ اور خواجہ ظفر شہزاد نے کاغذات نامزدگی جمع کروائے ۔