بالاکوٹ،ڈمپروین پر گرنے سے 3سیاح جاں بحق، 10 زخمی

بالاکوٹ،ڈمپروین پر گرنے سے 3سیاح جاں بحق، 10 زخمی

سکھ فیملی کے افراد ناران جا تے کیوائی واٹر فال کے قریب حادثہ کا شکار ہو ئے مرنیوالوں کاتعلق گوجرانوالہ سے تھا ،زخمی و لاشیں کنگ عبداﷲ ہسپتال منتقل

بالاکوٹ (دنیا نیوز )بالاکوٹ میں سریا سے لوڈ ڈمپر سیاحوں کی گاڑی پر گرگیا جس کے نتیجہ میں 3افرادجاں بحق جبکہ 10 زخمی ہو گئے ، سکھ فیملی کے افراد ناران جا تے کیوائی واٹر فال کے قریب حادثہ کا شکار ہو ئے ،مرنیوالوں کاتعلق گوجرانوالہ سے تھا ،زخمی و لاشیں کنگ عبداﷲ ہسپتال مانسہرہ منتقل کر دی گئیں ۔حکام نے بتایا وین میں سوار افراد کا تعلق سکھ فیملی سے تھا اوروہ تفریح کیلئے ناران جا رہے تھے کہ راستے میں حادثہ پیش آ گیا۔ اے پی پی کے مطابق کیوائی واٹر فال کے قریب سریا سے لوڈ ڈمپر سیاحوں کی گاڑی پر الٹنے کے نتیجے میں 3 افراد جاں بحق اور 10 زخمی ہو گئے ۔ ترجمان ریسکیو 1122 مانسہرہ کے مطابق حادثے کی اطلاع موصول ہوتے ہی ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور امدادی کارروائیاں شروع کر دیں۔ حادثے کے نتیجے میں گوجرانولہ سے تاجندر سنگھ، جسراج سنگھ اور ایک نامعلوم شخص دم توڑ ہو گیا۔ زخمی ہونے والوں میں سرجیت سنگھ، ہرپال سنگھ، سرن جیت سنگھ، جگنیت سنگھ، سوگدیس سنگھ اور کیرت جوت سنگھ، فاتح سنگھ کا تعلق گوجرانولہ سے جبکہ 3 افراد محمد یاسر، عبد الباسط اور نعمان کا تعلق بالاکوٹ کھولیاں سے ہے ۔ تمام زخمی و فوت شدہ افراد کو بالاکوٹ ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں سے تشویشناک صورتحال کے پیش نظر انہیں کنگ عبداﷲ ہسپتال مانسہرہ منتقل کر دیا گیا ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں