ایران امریکا مفاہمت ،پاکستانی کردار پر آزادکشمیرمیں اظہار مسرت

ایران امریکا مفاہمت ،پاکستانی کردار  پر آزادکشمیرمیں اظہار مسرت

اسلام آباد(خصوصی نیوز رپورٹر) ایران اور امریکا کے درمیان مفاہمتی یادداشت میں پاکستان کے سفارتی کردار پر آزاد جموں و کشمیر کے مختلف حلقوں نے خوشی اور اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے اسے عالمی امن و استحکام کے لیے ایک اہم پیش رفت قرار دیا ہے۔

عوامی حلقوں کا کہنا ہے کہ اس پیش رفت نے خطے میں کشیدگی کے خاتمے اور بین الاقوامی سطح پر امن کے فروغ کی نئی امید پیدا کی ہے ۔اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے آزاد کشمیر کے شہریوں نے کہا کہ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر اور وزیراعظم میاں شہباز شریف نے عالمی امن اور استحکام کے لیے اہم سفارتی کردار ادا کیا جس کے نتیجے میں دنیا ایک بڑے بحران سے محفوظ رہی۔ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی دانشمندانہ سفارت کاری قابلِ تحسین ، سوئٹزرلینڈ میں ہونے والے امن معاہدے میں پاکستان کی بطور ثالث موجودگی ملک کی کامیاب سفارت کاری کا مظہر ہے ۔عوامی نمائندوں اور شہریوں نے کہا ہمیں فخر ہے کہ پاکستان کے پاس ایسی قیادت موجود ہے جو نہ صرف قومی مفادات کا تحفظ کر رہی ہے بلکہ عالمی امن کے قیام کے لیے بھی مؤثر کردار ادا کر رہی ہے ، پاکستان کی اس سفارتی کامیابی نے دنیا بھر میں مقیم پاکستانیوں سمیت ہر محب وطن شہری کا سر فخر سے بلند کر دیا ہے۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں