شر پسندی کرنیوالوں کیساتھ سختی سے نمٹا جائیگا

شر پسندی کرنیوالوں کیساتھ سختی سے نمٹا جائیگا

مظفرگڑھ(سٹی رپور ٹر ) وزیراعظم کے کوارڈی نیٹر اور پاکستان علماء کونسل کے سربراہ حافظ طاہر محمود اشرفی نے مدرسہ جامعہ عبداللہ بن مسعود میں محرم الحرام میں امن و امان کے قیام اور بین المسالک ہم آہنگی کے عنوان سے منعقدہ سیمینار سے خطاب اور میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ۔۔۔

 الحرام میں شرپسندی کی کوشش کرنے والوں سے آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائیگا کیونکہ پورے ملک نے فرقہ وارانہ دہشتگردی کی بڑی قیمت ادا کی ہے ، انڈیا اگر پاکستان کا پانی روکے گا تو ہم اس کی سانسیں روک دیں گے جنگ میں ہارنے کے بعد بھارتی وزیراعظم نریندر مودی شرمندگی کے مارے سامنے بھی نہیں آتے ، علماء کی ذمہ داری ہے کہ قومی پیغام امن کمیٹی کے منظور کیے گئے ضابطے پر سختی سے عملدرآمد کروائیں،قومی پیغام امن کمیٹیوں کا دائرہ کار ضلع اور تحصیل لیول تک بڑھایا جائیگا،علامہ طاہر محمود اشرفی کا کہنا تھا کہ آج کا پاکستان پہلے سے زیادہ مضبوط ہے اور محافظ الحرمین الشریفین ہے وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے امریکہ ایران کو ساتھ بٹھایا تو متفقہ اعلامیہ آیا۔

دنیا تسلیم کررہی ہے کہ پاکستان آگے نہ بڑھتا تو امریکہ اور ایران کے مذاکرات نہیں ہوسکتے تھے ،اسرائیل اور ہندوستان کی کوشش ہے کہ امریکہ اور ایران معاہدہ نہ ہوسکے ، ان کا کہنا تھا کہ یہ راستہ ابھی فلسطین،غزہ اور الاقصیٰ کی آزادی تک جائیگا، کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے ،ہم کشمیریوں کو بھی تنہا نہیں چھوڑیں گے ،،معرکہ حق کی شکست کے بعد آزاد کشمیر میں جو کچھ کرنے کی کوشش کی جارہی ہے وہ نہیں ہونے دیں گے جائز مطالبات ضرور مانیں جائیں گے ،اس موقع پر متحدہ علماء مشائخ امن کمیٹی کے چیئرمین مولانا محمد عبدالمبعود آزاد،رانا محمد افضل اور قاری نذیر احمد نے بھی خطاب کیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں