ہزارہ ایکسپریس کا انجن فیل مسافر گرمی سے بے حال

ہزارہ ایکسپریس کا انجن فیل  مسافر گرمی سے بے حال

رحیم یارخان (نمائندہ خصوصی) حویلیاں سے کراچی جانے والی ہزارہ ایکسپریس کا انجن جیٹھہ بھٹہ ریلوے سٹیشن کے قریب خراب ہو گیا۔۔۔

 جس کے باعث ٹرین راستے میں رک گئی۔ شدید گرمی کے باعث ٹرین میں سوار بچے ، خواتین اور بزرگ مسافر سخت پریشانی اور بے چینی کا شکار رہے ۔ ریلوے حکام اطلاع ملنے کے باوجود تقریباً تین گھنٹے تاخیر سے موقع پر پہنچے ۔ حکام کا کہنا ہے کہ متبادل انجن کا بندوبست کیا جا رہا ہے اور جلد ٹرین کو منزل مقصود کی جانب روانہ کر دیا جائے گا۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں