عالمگیر ایوب ڈی جی ملٹری ونگ تعینات تقرری کے منتظر 2افسر او ایس ڈی
اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)وفاقی حکومت کی جانب سے افسران کے تقرر و تبادلے کئے گئے ہیں، بریگیڈیئر (ر)عالمگیر ایوب، کابینہ ڈویژن کے تحت ملٹری ونگ کے ڈائریکٹر جنرل مقرر کئے گئے ہیں۔۔۔
4 ماہ کیلئے کنٹریکٹ پر کی گئی مذکورہ تقرری یکم مئی 2026 سے شمار ہو گی۔علاوہ ازیں اسٹیبلشمنٹ ڈویژن میں گریڈ 22 کے تقرری کے منتظر سمیع اللہ خان او ایس ڈی بنا دئیے گئے ، مزید برآں گریڈ 21 کے تقرری کے منتظر محمد ریاض الدین خان بھی او ایس ڈی بنا دئیے گئے ہیں۔ اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے تقرر و تبادلوں کے باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کر دئیے۔