اسلام آباد ، پختونخوااور پنجاب میں زلزلہ،شدت 5.4 ریکارڈ
اسلام آباد (نیوز ایجنسیاں )اسلام آباد، راولپنڈی، پشاور، پنجاب میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے جس کے باعث لوگوں میں خوف وہراس پھیل گیا اور وہ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے۔
زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت 5.4 اور گہرائی 215 کلو میٹر ریکارڈ کی گئی جس کا مرکز افغانستان میں ہندوکش کا پہاڑی سلسلہ تھا۔زلزلہ پیما مرکز کے مطابق بونیر، ہنگو، شانگلہ، کوہاٹ، مہمند، شبقدر ، سوات، باجوڑ، ملتان، ڈی آئی خان، بٹگرام، مانسہرہ، ایبٹ آباد، ٹانک ، جنوبی وزیرستان ،لاہور، اٹک، چکوال، میانوالی، ملتان، پوٹھوہار ریجن اور پنجاب کے دیگر اضلاع میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ۔ پی ڈی ایم اے پنجاب کے مطابق صوبہ میں زلزلے کے باعث کسی قسم کا جانی یا مالی نقصان رپورٹ نہیں ہوا۔