ایل این جی کنکشنز،2لاکھ 6ہزاردرخواستیں زیر التوا

ایل این جی کنکشنز،2لاکھ 6ہزاردرخواستیں زیر التوا

ایل این جی کے ساتویں کارگو کی آمد ،گیس کنکشن بحال،نہ لوڈشیڈنگ کم ہوئی 85 ہزار8سو ڈیمانڈ نوٹس ادا ،کنکشنز نہ لگ سکے ، 1لاکھ ارجنٹ بھی رک گئے

لاہور (اپنے کامرس رپورٹر سے ) ایل این جی گھریلو نیو کنکشنز پر غیر اعلانیہ پابندی برقرار ایل این جی کے ساتویں کارگو کی آمد کے باوجود گیس کنکشن بحال ہوئے نہ ہی لوڈشیڈنگ کا دورانیہ کم ہوا پنجاب اور کے پی کے میں 2 لاکھ 6 ہزار سے زائد نیو کنکشنز کی درخواستیں التوا کا شکارہیں ، ذرائع کے مطابق 85 ہزار8 سو سے زائد صارفین کے ڈیمانڈ نوٹس ادا کرنے کے باوجود کنکشنز نہ لگ سکے ، 1 لاکھ سے زائد صارفین نے 25 ہزار کا ارجنٹ واوچر جمع کروایا ان کا ڈیمانڈ نوٹس روک دیا گیانیو گیس کنکشنز روکنے پر صارفین کو شدید پریشانی کا سامنا، سوئی ناردرن کی جانب سے کنکشنز پر پابندی کے حوالے سے صارفین کو آگاہ بھی نہیں کیا گیا۔

مہنگی ایل این جی کو سسٹم گیس میں شامل نہیں کیا گیاایل این جی گھریلو صارفین کی بجائے پاور پلانٹس کو دی جارہی ہے ، گھریلو صارفین  کے لیے تاحال صرف چند گھنٹے گیس دستیاب ہورہی ہے ،ایل این جی کارگو آنے کے باوجود گھریلو صارفین کے لیے لوڈشیڈنگ کا دورانیہ کم نہ ہوسکا،گھریلو صارفین کو تین اوقات میں کھانا بنانے کے لیے تقریبا ً دو دو گھنٹے تک گیس دی جارہی ہے ،ایل این جی کی محدود دستیابی کی وجہ سے پاور پلانٹس کو ترجیح دی جارہی ہے ،تقریباً دو ماہ پہلے ایل این جی نہ ہونے سے سوئی ناردرن نے گھریلو گیس کنکشنز پر پابندی لگائی،سوئی ناردرن حکام کا کہنا ہے کہ ایل این جی گھریلو گیس کنکشنز پر پابندی عائد نہیں ہوئی،کنکشنز کو عارضی طور پر ر وکا ہے ، جلد ہی دوبارہ کنکشنز لگانے کا عمل شروع کردیا جائے گا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں