پنجاب حکومت نے سول سیکرٹریٹ میں جمعہ کی چھٹی ختم کر دی

پنجاب حکومت نے سول  سیکرٹریٹ میں جمعہ کی چھٹی ختم کر دی

لاہور( این این آئی،آن لائن )پنجاب حکومت نے سول سیکرٹریٹ میں جمعہ کی چھٹی ختم کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔۔۔

تمام دفاتر اب ہفتے میں پانچ روز پیر سے جمعہ تک معمول کے مطابق کھلے رہیں گے ،نئے شیڈول کے تحت سرکاری امور کی رفتار کو بہتر بنانے اور دفتری کارکردگی میں تسلسل برقرار رکھنے کے لیے یہ فیصلہ کیا گیا ہے ،سرکاری ذرائع کے مطابق فیصلے سے فائل ورک، پالیسی سازی اور عوامی خدمات کی فراہمی کے عمل میں بہتری آئے گی اور مختلف محکموں کے درمیان رابطہ مزید موثرہوگا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں