حج 2027 کیلئے عازمین کی رجسٹریشن باقاعدہ شروع

 حج 2027 کیلئے عازمین  کی رجسٹریشن باقاعدہ شروع

لاہور ،اسلام آباد(سٹاف رپورٹر سے ، اپنے رپورٹر سے ، اے پی پی)وزارت مذہبی امور نے حج 2027کے خواہشمند پاکستانیوں کی رجسٹریشن کا آغاز کردیا ، سرکاری اور پرائیویٹ سکیموں کے تحت آئندہ سال حج کی خواہش رکھنے والے تمام پاکستانی آن لائن رجسٹریشن کراسکتے ہیں ، رجسٹریشن کے بغیر کوئی حج درخواست قبول نہیں کی جائے گی۔

پیرکووزارت مذہبی امور  میں حج 2027رجسٹریشن لانچنگ تقریب منعقد ہوئی جس کے بعد وفاقی وزیر مذہبی امور سردار محمد یوسف نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ (پیر ) 22 جون سے حج رجسٹریشن کا آغاز کیا جارہا ہے ،حج کے خواہشمند پاکستانی گھر بیٹھے ویب سائٹ www.hajj.mora.gov.pk پرجاکر رجسٹریشن کراسکتے ہیں ، رجسٹریشن کا عمل مفت ہے ، اس موقع پر پاسپورٹ کا ہونا لازمی نہیں تاہم حج بکنگ کے مرحلے پر پاسپورٹ لازمی ہوگا جس کی میعاد 16 نومبر 2027ء تک ہونی چاہیے ،صرف رجسٹرڈ افراد ہی حج 2027ء کی بکنگ کے اہل ہوں گے ۔ انہوں نے کہا کہ تمام خواہشمند پاکستانی عازمین کسی بھی تاخیرکے بغیر اپنی رجسٹریشن کرائیں ۔ انہوں نے کہا کہ حج اخراجات کا جائزہ لیا جارہا ہے کوئی بھی بچت ہوئی توحاجیوں کو رقم واپس کی جائے گی،امریکا اور ایران کے درمیان امن معاہدے کی وجہ سے حالات بہتر ہورہے ہیں ، توقع ہے حج اخراجات پر بھی اس کے مثبت اثرات مرتب ہونگے۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں