ملکی استحکام کیلئے بلوچستان کی ترقی ناگزیر ،ڈپٹی چیئرمین سینیٹ
اسلام آباد (اپنے رپورٹرسے) نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنما، سابق سینیٹر اور سابق رکن قومی اسمبلی ثنا اللہ بلوچ نے اسلام آباد میں ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سیدال خان سے ملاقات کی۔۔۔
جس میں بلوچستان کی مجموعی سیاسی صورتحال، ترقیاتی ترجیحات اور عوامی فلاح و بہبود سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ سیدال خان نے کہا کہ بلوچستان پاکستان کا اہم ترین صوبہ ہے جس کی ترقی اور استحکام قومی ترقی کیلئے ناگزیر ہے ۔ انہوں نے کہا کہ عوام کو درپیش مسائل کے حل کیلئے اجتماعی اور مخلصانہ کوششوں کی ضرورت ہے ۔ ثنا اللہ بلوچ نے کہا کہ بلوچستان کی ترقی، سیاسی ہم آہنگی اور عوامی فلاح کے لیے تمام سیاسی قوتوں کو مل کر کام کرنا ہوگا ۔ملاقات میں اس بات پر اتفاق کیا گیا کہ جمہوری اقدار کے فروغ، قومی یکجہتی کے استحکام اور مساوی ترقی کے ذریعے بلوچستان کو درپیش چیلنجز پر قابو پایا جا سکتا ہے۔