امجد حسین جی بی کی ترقی، خوشحالی کیلئے اہم کردار ادا کرینگے ،شرجیل
کراچی (سٹاف رپورٹر)سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے ایڈووکیٹ امجد حسین کو گلگت بلتستان کا وزیر اعلیٰ منتخب ہونے پر دلی مبارکباد پیش کی ہے۔
اپنے بیان میں شرجیل انعام میمن نے کہا گلگت بلتستان میں پیپلز پارٹی کی کامیابی عوام کے اعتماد اور پارٹی کارکنان، جیالوں کی انتھک محنت اور جدوجہد کا مظہر ہے ۔ شرجیل انعام میمن نے کہا کہ گلگت بلتستان میں پیپلز پارٹی ایک مضبوط سیاسی قوت کے طور پر سامنے آئی ہے اور عوام نے پیپلز پارٹی کی پالیسیوں اور قیادت پر اپنے اعتماد کا اظہار کیا ہے ۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ ایڈووکیٹ امجد حسین گلگت بلتستان کی ترقی، خوشحالی اور عوامی مسائل کے حل کے لیے بھرپور کردار ادا کریں گے۔