اراضی قبضوں پر کارروائیوں کیلئے 36اضلاع میں ٹربیونلز مقرر

اراضی قبضوں پر کارروائیوں کیلئے 36اضلاع میں ٹربیونلز مقرر

لاہور میں ایڈیشنل سیشن جج سیف اللہ ،بہاولپورمیں ساحر اسلام فرائض سرانجام دینگے ٹربیونلز 27جون سے کارروائیوں کا آغاز کرینگے ،نوٹیفکیشن جاری،پہلے نوٹیفکیشنز منسوخ

لاہور (محمد اشفاق سے )پنجاب حکومت نے زمین پر قبضوں کے خلاف پنجاب پراپرٹی اونر شپ ترمیمی ایکٹ کے تحت نامزد 36 ایڈیشنل سیشن ججز کو بطور ٹربیونلز مقرر کرکے اختیارات دینے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ،یہ ٹربیونل اورڈسپیوٹ ریزولوشن کمیٹیاں(ڈی آر سی)زمینوں پر قبضو ں کے خلاف27جون بروز ہفتہ سے کارروائیوں کا آغاز کریں گے ۔ بورڈ آف ریونیو پنجاب کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق یہ اقدام پنجاب پروٹیکشن آف اونرشپ آف امووایبل پراپرٹی ایکٹ 2025 کے سیکشن 11 کے تحت کیا گیا ہے اور اس سے قبل جاری کردہ نوٹیفکیشنز منسوخ کر دیئے گئے ہیں۔ حکومت پنجاب نے چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ عالیہ نیلم سے مشاورت کے بعد ہر ضلع میں تعینات ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن ججز کو متعلقہ پراپرٹی ٹربیونلز کا جج مقرر کیا ہے اور یہ تعیناتیاں فوری نافذ العمل ہوں گی۔نوٹیفکیشن کے مطابق لاہور میں بطور ٹربیونل ایڈیشنل سیشن جج سیف اللہ سوہل،قصور میں محمد اشفاق،اٹک میں ندیم احمد سہیل ،بہاولنگر میں محمد صلابت جاوید،بہاولپورمیں ساحر اسلام۔۔۔

بھکرمیں محمد اعظم جاوید،چنیوٹ میں نعیم عباس،چکوال میں قاسم علی ،ڈی جی خان میں سرفراز حسین،فیصل آباد میں عمران شفیع ، گوجرانوالہ میں فرحان نبی، گجرات میں مظفر نواز ملک،حافظ آباد میں عمر رشید، جھنگ میں عمر فاروق ،جہلم میں مرزا اورنگ زیب ،خانیوال میں عبداللہ عثمان اورخوشاب میں ایڈیشنل سیشن جج محمد بشیربطور ٹربیونل فرائض سر انجام دینگے ۔ اسی طرح لودھراں میں ایڈیشنل سیشن جج حمد ایاز،لیہ میں محمد پرویز نواز،منڈی بہاؤالدین میں محمد فخر آفتاب احمد، ،میانوالی میں عبدالغفور،ملتان میں غزالہ یاسمین،مظفر گڑھ میں محمد احمد حسنین خان،نارووال میں عالم شیر،ننکانہ صاحب میں مجاہد شیردل چیمہ،اوکاڑہ میں خلیل احمد خان،پاکپتن میں اسد حفیظ،راولپنڈی میں قاسم جاوید،راجن پور میں محمد اشرف،رحیم یار خان میں محمد بلال ،ساہیوال میں محمد نعیم،سیالکوٹ میں عابد رضا خان،شیخوپورہ میں عبدالحمید،سرگودھا میں ظفر حیات،ٹوبہ ٹیک سنگھ میں محمد کاشف اوروہاڑی میں بطور ٹربیونل ایڈیشنل سیشن جج محمد عمران فرائض انجام دیں گے ۔نوٹیفکیشن کی نقول متعلقہ حکام کو ارسال کر دی گئی ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں