عاشورہ محرم کے دوران ایف بی آر دفاتر کھلے رہیں گے ، نوٹیفکیشن جاری

عاشورہ محرم کے دوران ایف بی آر  دفاتر کھلے رہیں گے ، نوٹیفکیشن جاری

اسلام آباد (آن لائن) فیڈرل بورڈ آف ریونیو کے دفاتر عاشورہ محرم کے دوران کھلے رہیں گے جس کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔

ایف بی آر کے ملازمین آج سے 30 جون تک دفاتر میں موجود رہیں گے تاکہ مالی سال کے اختتامی مراحل میں سرکاری امور اور ٹیکس سے متعلق معاملات بلا تعطل جاری رہ سکیں۔ جمعرات تا منگل ایف بی آر کے تمام صوبائی اور فارمیشن دفاتر کھلے رہیں گے ۔ متعلقہ افسروں اور عملے کو ہدایت جاری کی گئی ہے کہ اپنے دفتر میں حاضری یقینی بنائیں۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں