بھارتی مسافر طیارہ پاکستانی فضائی حدود میں داخل ہوکر واپس روانہ

بھارتی مسافر طیارہ پاکستانی فضائی  حدود میں داخل ہوکر واپس روانہ

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)ایئر انڈیا کا مسافر طیارہ پاکستانی فضائی حدود میں داخل ہوا اور پھر مختصر دورانیہ کے بعد واپس روانہ ہوگیا۔

ایئرپورٹ ذرائع کے مطابق بائیس جون کو ایئر انڈیا کی دہلی سے امرتسر جانیوالی پرواز AI-479 پاکستان کی فضائی حدود میں داخل ہوئی، موسم کی خرابی اور دوسرے طیارے سے پرندے کے ٹکرانے کے واقعے کے بعد امرتسر ائیرپورٹ کے رن وے کے معائنے کی وجہ سے طیارے کو بھارت اور پاکستان کی بفر فضائی حدود میں مڑنے کا کہا گیا۔ اس واقعے سے پہلے پاکستان کے ایئر ٹریفک کنٹرول حکام کو اعتماد میں لیا گیا اور پھر طیارہ بالآخر دہلی واپس چلا گیا اور دہلی میں بحفاظت لینڈ کر گیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں