وفاق نے ڈالر کی قیمت زبردستی روک رکھی ورنہ 500روپے تک جاسکتی :سہیل آفریدی
پشاور (مانیٹرنگ ڈیسک) خیبرپختونخوا کے وزیر اعلیٰ سہیل آفریدی نے دعویٰ کیا ہے کہ وفاقی حکومت نے ڈالر کی قیمت زبردستی روک رکھی ہے۔
ورنہ ڈالر کی قیمت 500 روپے تک جا سکتی ہے ۔خیبرپختونخوا اسمبلی کے بجٹ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا اپوزیشن لیڈر سے کہنا چاہتا ہوں کہ بجٹ کا جشن منائیں یا نہ منائیں، اپنے لیڈر کی رہائی کا جشن ضرور منائیں گے ۔ وفاقی اور پنجاب حکومت خیبرپختونخوا کو این ایف سی کے تحت اس کا حق نہیں دے رہی، جس کے باعث صوبے کو مختلف مسائل کا سامنا ہے ۔