ایران اور پاکستان کی امنگوں اور امیدوں میں گہری مماثلت:مسعود پزشکیان
اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے کہا ہے کہ ایران اور پاکستان اپنی امنگوں اور امیدوں میں گہری مماثلت رکھتے ہیں۔
سوشل میڈیا پرجاری پیغام میں ایرانی صدر کا کہنا تھا کہ خطے میں امن کے فروغ کیلئے پاکستان کی انتھک کوششیں اس ملک کی بھرپور ثقافت میں جڑی ہوئی ہیں، ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کی ثالثی کی کوششوں کو سراہنے کے لیے اپنے دورہ پاکستان کے دوران میں نے اپنے بھائیوں آصف زرداری، شہباز شریف اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کے ساتھ باہمی روابط کو وسعت دینے پر تبادلہ خیال کیا۔