بلاول بھٹو سے علیم خان کی ملاقات، جی بی میں حکومت سازی پر تبادلہ خیال
اسلام آباد (سٹاف رپورٹر)چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری سے تحریک استحکام پاکستان کے صدر عبدالعلیم خان نے منزہ حسن، گل حسن بگھور اور عون چودھری کے ہمراہ پارلیمنٹ ہاؤس میں ملاقات کی۔
اس دوران گلگت بلتستان میں حکومت سازی کے امور پر تبادلہ خیال ہوا، بلاول بھٹو نے تحریک استحکام پاکستان کا حمایت کرنے پر شکریہ ادا کیا۔